Secretary MoIT visited TIP Jul 29,2019

 

وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی کا ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان ، ہری پور کا تفصیلی دورہ 
وفاقی سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی ہدایات پر جائنٹ وینچر کے ذریعے ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان (ٹی آئی پی) کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں گے۔


یہ بات انہوں نے پیر کو ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان، ہری پور  کے دورے کے دوران کہی۔ انہوں نے ٹی آئی پی کا دورہ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی ہدایت پر کیا۔

 وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی نے کہا کہ ٹی آئی پی ہمارے ملک کا بہت قیمتی اثاثہ ہے اور اسکے انفراسٹرکچر کو استعمال میں لا کر یہاں کئی بزنس کیئے جا سکتے ہیں جن سے ملک کے خزانہ کو فائدہ ہو سکتا ہے ۔ 

 

Secretary  MoIT visited TIP Jul 29,2019